اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلئے نئے کنڈکٹ رولز نافذ،مکمل تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا اور سیاسی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

نئے قواعد کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے زائد افسران کو اپنے اثاثے سالانہ بنیادوں پر ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ظاہر کرنا ہوں گے، جبکہ ایف بی آر ان کی جانچ پڑتال کرے گا۔

حکومت نے بغیر اجازت بلاگ یا وی لاگ چلانے، سرکاری معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس کے علاوہ دورانِ ملازمت کسی نجی یا غیر ملکی ادارے میں کام کرنے، تحائف قبول کرنے اور سرکاری پالیسیوں پر تنقید کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کے مطابق ان قوانین کا مقصد سرکاری نظام میں شفافیت، نظم و ضبط اور دیانت داری کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ مکمل، اہم تفصیلات جانیے

متعلقہ خبریں