اہم خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ مکمل، اہم تفصیلات جانیے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ سے اس کی منظوری جلد متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی بحالی اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ مکمل کر لیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ سے اس کی منظوری جلد متوقع ہے، جس کے بعد اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے رواں ماہ 1.4 بلین ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 بلین ڈالر کی اضافی مالی امداد اور 5 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں 2028 تک توسیع کا بھی ذکر کیا۔ اضافی مالی امداد اور ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے بیرونی مالیاتی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔وزیر خزانہ نے اجلاس میں پاکستان کی درمیانی مدت کی مالیاتی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور اصلاحات کی رفتار ملک کی ریٹنگ کو بہتر کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے کا خدشہ،مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں