اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر کمی کردی۔مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران جیٹ فیول ون کی قیمت میں اضافے کے بعد اب وفاقی حکومت نے جنگ بندی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے پیش نظر جیٹ فیول ون کی قیمتوں میں ائیرلائنز کو ریلیف دے دیا ہے۔
حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول ون کی قیمت میں 23 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت کم ہونے کے بعد یہ 471 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں ایک ہفتے میں 46 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کو2 ارب ڈالر کی پہلی ادائیگی کر دی















