اہم خبریں

ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ trump نے عالمی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران سے متعلق مجوزہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ ممکنہ طور پر اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری معاملات پر اس ہفتے کے اختتام تک مزید اہم مذاکرات متوقع ہیں، جن میں پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حتمی معاہدہ ہونے تک ایرانiran پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی تاکہ دباؤ برقرار رہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کے تحت اسے امریکا منتقل کرنے جیسے اقدامات بھی زیر غور ہیں، تاکہ عالمی سطح پر جوہری خدشات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں