ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے کے تمام تنازع زدہ علاقوں میں مستقل جنگ بندی( iran) ناگزیر ہے تاکہ انسانی بحران کو روکا جا سکے اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہو۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابقان کا کہنا تھا کہ لبنان ( lubnan)میں جنگ بندی اتنی ہی اہم ہے جتنی ایران اور دیگر حساس خطوں میں پائیدار امن کی کوششیں اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں جاری تنازعات کا حل صرف عسکری نہیں بلکہ سیاسی اور سفارتی راستوں سے نکالا جانا چاہیے۔
ایران،امریکی وفود کی مجوزہ آمد، ہر قسم کی ٹرا نسپورٹ کے اڈوں کیلئے سخت احکامات جاری ،جا نئے کیا
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا سکتی ہے، اس لیے فوری اور جامع جنگ بندی ضروری ہے۔















