اہم خبریں

پی ایس ایل 11،پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آج مدمقابل ہونگے

کراچی(اے بی این نیوز) پی ایس ایل11 میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدِمقابل آئیں گی۔
میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر ہونگے۔

واضح رہے پی ایس ایل11 میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں، جس میں دونوں ٹیمز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چار میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا اور ملتان سلطانز کا دوسرا نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد

متعلقہ خبریں