اہم خبریں

جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے،امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ ایسے تمام جہازوں کو تلاش کرے جو ایران کو ٹول ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی جہاز ایران کو ادائیگی کرے گا اسے محفوظ راستہ فراہم نہیں کیا جائے گا، اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکی فورسز بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کا عمل شروع کریں گی۔ ان کے مطابق اگر کسی بھی جہاز یا فورس کی جانب سے امریکی جہازوں پر فائرنگ کی گئی تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ایران پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور موجودہ صورتحال ایران کے ایٹمی عزائم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کو حالات کا بہتر اندازہ ہے اور اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ اس بحران سے کیسے نکلتا ہے۔جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات، خوشخبری آگئی،جا نئے ماہانہ کتنی سبسڈی ملے گی
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی جائے گی اور اس عمل میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے، کیونکہ کسی کو بھی عالمی آبی گزرگاہ پر غیر قانونی بھتہ خوری کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق یہ ایک طرح کی عالمی بلیک میلنگ ہے جسے امریکا ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

امریکی صدر(TRUMP    ) نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی آبی راستے کو کھولے اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، کیونکہ موجودہ اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ایسی صورتحال پیدا کی جائے گی جہاں تمام جہازوں کو آبنائے ہرمز سے آزادانہ اور محفوظ گزرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ خبریں