جن نکات پر اتفاق کیا گیا وہ فوجی آپریشنز کو جاری رکھنے سے بہتر ہیں۔ اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا۔ اہم نکتے جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ امریکی نیوی فوری آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی۔ لگا تھا آبنائے ہرمز پر آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔ امریکی بحریہ ہرمز سے آنے جانیوالے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی۔ کسی بھی وقت میں ہم ہرمز سے سب کو آنے جانے کی اجازت کی بنیاد پر پہنچ جائیں گے۔ ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا اور کہا کہ وہاں بارودی سرنگ ہے۔ ایرانیوں نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں۔
ایران کی تقریباً پوری بحریہ اور زیادہ تر بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز تباہ ہوچکے۔ ہو سکتا ہے وہاں سچ میں بارودی سرنگیں ہوں۔ ایران کیساتھ اسلام آباد میں مذاکرات 20 گھنٹے جاری رہے۔
جن نکات پر اتفاق کیا گیا وہ فوجی آپریشنز کو جاری رکھنے سے بہتر ہیں۔ مذاکرات وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہوئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف غیر معمولی انسان ہیں۔
پاکستانی قیادت بھارت کیساتھ جنگ رکوانے پر میرا شکریہ ادا کرتی تھی۔ میری وجہ سے پاک بھارت جنگ رکی اور 5کروڑلوگوں کی جانیں بچیں۔ اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی بیشتر نکات پر اتفاق ہوگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ (trump) نے ایک تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے اور بیشتر نکات پر اتفاق بھی ہو گیا، تاہم جوہری معاملہ بدستور حل طلب ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک اہم نکتہ تھا جس پر دونوں فریق کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات تقریباً 20 گھنٹے جاری رہے اور ان میں اہم پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جن نکات پر اتفاق ہوا وہ فوجی کارروائیوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور مؤثر ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی۔ ان کے مطابق امریکی بحریہ اس اہم گزرگاہ سے آنے جانے والے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل فوری طور پر شروع کرنے جا رہی ہے، کیونکہ آزادانہ نقل و حرکت کی توقع پوری نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں :ہم امریکیوں پر اعتماد نہیں کرسکتے، ہم اپنے راستے پر چلیں گے،سربراہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں، جس سے عالمی بحری تجارت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ کو کافی نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور بارودی سرنگیں بچھانے والے زیادہ تر جہاز تباہ ہو چکے ہیں، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ سرنگیں اب بھی موجود ہوں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو امریکا کسی بھی وقت مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر سکتا ہے تاکہ جہازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مذاکراتی عمل میں شہباز شریف اور عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں غیر معمولی قیادت قرار دیا۔ ٹرمپ کے مطابق پاکستانی قیادت نے نہ صرف مذاکرات کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے بھی اہم اقدامات کیے۔ٹرمپ نے ایک اور بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکا گیا، جس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں جانیں بچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے امریکا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔















