اہم خبریں

ہم امریکیوں پر اعتماد نہیں کرسکتے، ہم اپنے راستے پر چلیں گے،سربراہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی

 

ایران کے بااثر رہنما اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایک سخت اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو ٹول ادا کرنا ہوگا، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ان کے اس بیان کو عالمی تجارتی (iran)راستوں کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار راستوں میں شمار ہوتی ہے۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں معاہدے کی ضرورت ایران سے زیادہ امریکا کو ہے، اور اگر کوئی پیش رفت ہونی ہے تو امریکا کو ایران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں :ایران نے امریکہ کو بڑی آفر دیدی، اسپیکر محمد باقر قالیباف
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا ایران کی شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا تو ایران اپنے راستے پر چلنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا، چاہے اس کے لیے سخت فیصلے ہی کیوں نہ کرنے پڑیں۔

ایرانی رہنما نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ امریکی وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ایران اب کسی بھی معاہدے میں انتہائی احتیاط سے آگے بڑھے گا۔

 

متعلقہ خبریں