اہم خبریں

اسرائیل نے ایران کے حوالے سے نیا پنڈوڑا باکس کھول دیا،تما م کاوشوں پر پانی پھرنے کا خدشہ،جا نئے ہو شربا خبر

تل ابیب (اے بی این نیوز    )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں واضح کیا کہ ان کی قیادت میں یہ پالیسی برقرار رہے گی اور اسرائیل اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ بیان میں خطے کی موجودہ صورتحال کو سیکیورٹی کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ترکیہ کی قیادت پر بھی تنقید کی، جس سے خطے میں سفارتی کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد مذاکرات،سی این این کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں