بیروت ( اے بی این نیوز)لبنان کے وزیراعظم نے اپنا طے شدہ دورہ امریکہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کی سلامتی اور قومی اتحاد کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش حالات کے پیش نظر انہوں نے بیروت میں رہ کر حکومتی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ حکومت داخلی استحکام کو برقرار رکھنے پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کے تحفظ اور ملکی یکجہتی کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور تمام فیصلے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آبادمذاکرات،دو ادوار مکمل، جا نئے تیسرے دور میں کن بنیادوں پر بات ہو گی















