اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی اہم ملاقات ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے مسلسل معاشی اور مالی معاونت کو قابلِ قدر قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور مستقبل میں بھی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔
سعودی وزیر خزانہ نے بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں معاشی اور سفارتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، اور پاکستان عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے اہم راہنما شہید ہو گئے















