اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس خطاب میں اہم قومی امور، موجودہ داخلی و خارجی صورتحال اور ممکنہ پالیسی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیا جا سکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب میں کچھ اہم اعلانات بھی متوقع ہیں، جن کا تعلق معاشی، سفارتی یا انتظامی معاملات سے ہو سکتا ہے۔
حالیہ دنوں میں خطے کی بدلتی صورتحال، عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے کردار اور داخلی سیاسی پیش رفت کے تناظر میں یہ خطاب خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے مواقع پر وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اعلانات ملکی پالیسی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران ان مذاکرات میں شرکت کرے گا، امریکہ کے طرزِ عمل پر شکوک و شبہات موجود ہیں، نائب صدر محمد رضا عارف















