تہران ( اے بی این نیوز )محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لبنان کو ایران کا اہم دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں لبنان جنگ بندی کا ایک بنیادی حصہ ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر جاری حملوں کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی اثر انداز ہوں گے۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں، بصورت دیگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اسے امن عمل میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور مختلف ممالک کے درمیان سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
مزید پڑھیں :کرسچن میرج ایکٹ میں 153 سال بعد تبدیلیاں، بل تیار، دلہا اور دلہن کے لیے نیا قانون نافذ!















