اہم خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر فی بیرل ایک ڈالر ٹیکس عائد کردیا

تہران ( اے بی این نیوز     )ایران نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایک بڑا معاشی اقدام کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر فی بیرل ایک ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس نے عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس تمام آئل ٹینکرز پر لاگو ہوگا جبکہ خالی جہازوں کو بغیر کسی فیس کے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مزید برآں اس ٹول ٹیکس کی ادائیگی بٹ کوائن سمیت کرپٹو کرنسی میں کرنے کی شرط رکھی گئی ہے، جو عالمی تجارتی نظام میں ایک غیر معمولی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ہر جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے قبل اپنے کارگو کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، جس کے بعد فیس کا تعین کیا جائے گا۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد فوری ادائیگی لازمی ہوگی، بصورت دیگر جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف بحری راستوں کی نگرانی کو مؤثر بنانا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ کسی قسم کی اسلحہ یا حساس سامان کی ترسیل نہ ہو سکے، خصوصاً موجودہ جنگ بندی کے حساس ماحول میں۔

مزید پڑھیں :فائرنگ ، جمعیت علمائے اسلام کے راہنما جاں بحق

متعلقہ خبریں