اہم خبریں

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران مذاکرات کیلئے اسلام آباد نہیں آئیگا،وال سٹریٹ جرنل دعویٰ

نیو یارک ( اے بی این نیوز     )وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کو لبنان میں اسرائیلی حملے نہ ہونے سے مشروط کردیا۔ ایران نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے ثالثوں کو اپنی شرط سے آگاہ کردیا۔ ایران سے جنگ بندی معاہدہ ہونے پر اسرائیل خوش نہیں تھا۔ اسرائیل باضابطہ طور پر امریکا ایران مذاکرات کا حصہ نہیں تھا۔

ایران نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کو ایک اہم شرط سے مشروط کر دیا ہے، جس کے مطابق لبنان میں اسرائیل کے حملے بند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ شرط اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے لیے ثالثوں تک پہنچا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں تو ایران مذاکرات میں شرکت سے گریز کر سکتا ہے، جس سے سفارتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی سے اسرائیل مطمئن نہیں تھا، جبکہ اسے باضابطہ طور پر ان مذاکرات کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا۔
مزید پڑھیں :امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی،اسرائیل ناخوش،امن عمل سبوتاژ کرنے کی مبینہ کوشش

متعلقہ خبریں