اسلام آباد (اے بی این نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد مذاکرات کے لیے جامع مذاکرات پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے لیے مذاکرات جمعہ کو اسلام آباد میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور ایران کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے جب کہ امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹ کوف کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی کوششوں کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی اور ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں:جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ، فضائی حملے جاری،بڑا اعلان














