اہم خبریں

جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ، فضائی حملے جاری،بڑا اعلان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری رکھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا، ایران اور ان کے اتحادیوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس میں لبنان بھی شامل ہے۔ تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے واضح کیا کہ لبنان اس جنگ بندی میں شامل نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے۔

مقبرہ میں فضائی حملہ کیا گیا جب کہ خیام میں شدید گولہ باری کی گئی جہاں حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

اسی طرح جنوبی شہر ٹائر میں بھی کئی فضائی حملے کیے گئے جن میں سے ایک اسپتال کے قریب ہوا اور یہ حملہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کو جنگ بندی سے خارج کرنے اور حملوں کے جاری رہنے سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال نے جنگ بندی کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھائے ہیں جب کہ عالمی برادری تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:مستقل جنگ بندی کیلئے پاکستان سب سے آگے ، ایران اور امریکا کو پاکستان بلا لیا

متعلقہ خبریں