ایران(اے بی این نیوز)امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے بھی آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے سب کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کی قومی سلامتی کونسل سے منظور شدہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اپنے عزیز بھائی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے انتھک کوششوں پر شکر گزار ہوں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے وزیر اعظم شہباز شریف کی اپیل اور 15 نکاتی تجاویز پر مذاکرات کی امریکی درخواست کو قبول کر لیا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایران کی 10 نکاتی تجاویز پر ایک عمومی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے حوالے سے کہتا ہوں کہ اگر ایران پر حملے بند ہو گئے تو ہماری طاقتور افواج بھی دفاعی کارروائیاں بند کر دیں گی۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج کے ساتھ رابطے کی صورت میں آبنائے ہرمز کے ذریعے دو ہفتوں تک محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا تاہم تکنیکی پابندیوں کو مدنظر رکھنا ہو گا۔
مزید پڑھیں:زمبابوے کی ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان















