اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں رات 8 بجتے ہی بازاروں اور دکانوں کی بندش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث مختلف تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ ختم ہوتی دکھائی دیں۔
تازہ صورتحال کے مطابق بعض بڑے شہروں میں مقررہ وقت کے بعد دکانیں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی خریداری جلد مکمل کرنے کو ترجیح دی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ وقت کی پابندی کے باعث کاروباری اوقات میں تبدیلی آئی ہے اور انہیں اسی کے مطابق اپنے معمولات ترتیب دینا پڑ رہے ہیں۔
دوسری جانب سندھ میں کاروبار بند کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا، جس کے باعث وہاں صورتحال نسبتاً معمول کے مطابق جاری ہے۔ تاجر برادری اور شہری کسی واضح اعلان کے منتظر ہیں۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جس پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں اس فیصلے پر جزوی طور پر عمل ہوتا نظر آ رہا ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت اجازت دے نہ دے راولپنڈی میں جلسہ ہوگا ،پی ٹی آئی















