اہم خبریں

امریکہ کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، کھوکھلے وعدوں کے بدلے آبنائے ہرمز نہیں کھو لیں گے۔ایران کا دو ٹوک اعلان

تہران (اے بی این نیوز)ایران کے ایک سینئر عہدیدارنے واضح کیا ہے کہ فی الحال امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر باضابطہ مذاکرات جاری نہیں ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی مؤقف دباؤ پر مبنی ہے اور مقصد یہ ہے کہ ایران کو ایسے حالات میں لایا جائے جہاں وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو جائے۔ تاہم ایرانی عہدیدار کے مطابق اس طرزِ عمل کو قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی دباؤ کے تحت فیصلے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اپنی پالیسی میں لچک دکھاتا ہے اور تعمیری رویہ اختیار کرتا ہے تو ایران بھی اسی کے مطابق مثبت ردعمل دے سکتا ہے۔ اس بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ سفارتی راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا، مگر اس کے لیے باہمی اعتماد اور سنجیدگی ضروری ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عہدیدار نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ ایران کسی قسم کے “کھوکھلے وعدوں” کے بدلے اس اہم آبی گزرگاہ کو کھولنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔ یہ آبنائے عالمی تیل و توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے، اور اس پر کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہبازشریف، سعودی ولی عہد رابطہ، سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

متعلقہ خبریں