راولپنڈی(اے بی این نیوز) ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر راولپنڈی شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی 20 اپریل تک برقرار رہے گی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ریلیوں، احتجاج، دھرنوں، جلسوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ عوامی نظم و امان برقرار رکھا جا سکے۔
مزید براں، نفرت آمیز اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے فسادات یا غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ نوٹیفکیشن میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی شامل کی گئی ہے، جس کا مقصد شور شرابے اور عوامی بے چینی کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔
علاقائی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کی مکمل پابندی کریں اور کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہرے سے گریز کریں تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہ سکے۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنگ رکوانے کیلئے اہم شخصیات سے رابطہ!















