اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے امریکی نائب صدر J.D. Vance، امریکی خصوصی ایلچی Steve Vetkov اور ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi سے براہ راست رابطہ کر کے فوری جنگ بندی کے لیے پاکستان کی تجاویز پیش کی ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کو ایک فریم ورک فراہم کیا اور تجویز دی کہ فوری عارضی جنگ بندی کی جائے، آبنائے ہُرمُز کھولا جائے، ایران کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کی جائیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان Tahir Andrabi نے بین الاقوامی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ پاکستان امن عمل کے جاری رہنے کی تصدیق کرتا ہے۔
دوسری جانب ایران نے پاکستان کی تجاویز کے جواب میں اپنی دس نکاتی تجاویز ارسال کیں، جن میں عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ ایران کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ خطے میں تمام تنازعات کا خاتمہ کیا جائے، آبنائے ہُرمُز کے لیے ضابطہ کار مرتب کیا جائے، ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور امریکی و اسرائیلی حملوں سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا ایران کی پاور تنصیبات اور پلوں پر حملے کرتا ہے تو ایران اسی نوعیت کا جواب دے گا اور ایرانی ردعمل اب صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا۔
پاکستان کے اس کردار کو عالمی سطح پر سفارتی ثالثی کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو حاضر کیوں نہ کیا جاسکتا ، بڑی خبر آگئی















