تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قتل اور جرائم ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے۔ شخصیات کو قتل کر کے یہ ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کرسکتے۔ ایرانی فوج پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے۔ دشمن کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران کے انتظامی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا ناممکن ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ شخصیات کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں کسی بھی صورت ملک کے دفاعی نظام پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ ایرانی فوج دشمن کی ہر سازش ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ایسے حملے بزدلانہ کارروائیاں ہیں جن کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کا انتظامی اور دفاعی ڈھانچہ انتہائی مستحکم ہے اور اسے نقصان پہنچانا ممکن نہیں۔ حکام کے مطابق ملک کے ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔علاقائی صورتحال کے حوالے سے کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر قسم کی جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق ایسے بیانات خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھے جا رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں صورتحال مزید حساس ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :ایران کے اہم ترین عہدیدار جام شہادت نوش کر گئے















