اسلام آباد(اے بی این نیوز)یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ کے باوجود قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش کی، تاہم پیٹرول اور خام مال کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث موجودہ نرخ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے جس کے تحت قیمتوں میں تین ہزار سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 70 سی سی اور 100 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں تین ہزار جبکہ 125 سی سی ماڈلز کی قیمتوں میں پانچ ہزار روپے کا زیادہ اضافہ ہو گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 اپریل 2026 سے تمام نئی بکنگز پر لاگو ہو گا۔
مزید پڑھیں: ایران سے امریکی ہواباز کو طبی امداد کے لئے کویت منتقل کردیا گیا،نیویارک ٹائمز















