لاہور اے بی این نیوز ) پاکستان سپر لیگ کے ایک اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں موسم کی خرابی کے باعث نہ صرف کھیل شروع ہو سکا بلکہ ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا۔ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ مسلسل بارش کے باعث گیلی ہونے پر میچ آفیشلز نے متعدد بار معائنہ کیا، تاہم حالات کھیل کے قابل نہ ہونے کے باعث آخرکار میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اس مقابلے کے لیے موجود تھے، تاہم بارش کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس فیصلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس برابر تقسیم ہو گئے، جس کا اثر پوائنٹس ٹیبل پر بھی پڑے گا۔
مزید پڑھیں :ایران کی فتح ،ٹرمپ آ بنا ئے ہرمز کھلوانے کے مطالبہ سے پیچھے ہٹ گئے















