لاہور ( اے بی این نیوز )گلوکار علی ظفر کا جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہو ئی۔ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر ہتک عزت کے دعوے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور:سیشن کورٹ، ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے علی ظفر کی جانب سے دائر دعوے پر سماعت کی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ گلوکار علی ظفر کی جانب سے عمر طارق گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعوی ٰا دائر کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں :موسم کا الرٹ جاری،جا نئے آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کی صورتحال















