لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔
سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مارچ کو گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ جوائن کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا تھا تاہم پی سی بی نے ویمن سیٹ اپ سے وابستگی کی بنیاد پر ان کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔
واضح رہے وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد کا بھی این او سی منسوخ ہوا تھا، این او سی منسوخ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز اور وہاب کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے














