یو اے ای (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 8 شہری شہید اور 178 زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اماراتی سکیورٹی اہلکار اور ایک مراکشی شہری بھی شامل ہے جو اماراتی افواج سے وابستہ تھا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کے فضائی دفاعی نظام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک درجنوں میزائل اور سیکڑوں ڈرونز کو ناکام بنایا جا چکا ہے، جبکہ سکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے دوران شہری علاقوں کو محفوظ رکھنے کیلئے دفاعی نظام کو فعال رکھا گیا اور خطرات کو کم سے کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے گئے۔ امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :دنیا بھر میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے















