اہم خبریں

برطانیہ کا آبنائے ہر مز میں جہاز بھیجنے کا اعلان

لندن (  اے بی این نیوز     )مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے اپنے بحری جہاز کی ممکنہ تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی بحریہ کا جہاز RFA Lyme Bay اس مشن کیلئے تیار کر لیا گیا ہے۔

یہ بحری جہاز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، جس میں خودکار ڈرونز اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے والے جدید نظام شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کو خاص طور پر ایسے خطرناک علاقوں میں آپریشن کیلئے تیار کیا گیا ہے جہاں سمندری راستوں کو محفوظ بنانا ضروری ہو۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی حکام نے جہاز کی تعیناتی کیلئے ہنگامی منصوبہ بھی ترتیب دے دیا ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع John Healey نے بھی ہنگامی بنیادوں پر اس اقدام کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

متعلقہ خبریں