اہم خبریں

بنوں سے خبر غم آگئی،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

بنوں ( اے بی این نیوز   ) خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی۔ یہ حادثہ وریشمی کلہ منڈان کے علاقے میں پیش آیا جس نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے پانچ بچے ملبے تلے دب گئے، جن میں سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں، جس سے گھر میں کہرام مچ گیا۔

امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو بچوں کو زندہ نکال لیا، جنہیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث کئی کچے اور کمزور مکانات متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ایسے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :اہم ترین۔۔ امریکہ کی فضائی کے بعد زمینی جنگ کی تیاری،جدید اسلحہ سے لیس3500 فوجی خطے میں پہنچ گئے

متعلقہ خبریں