اہم خبریں

پاکستان میں کل بڑی بین الاقوامی بڑی بیٹھک، اہم وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں خطے کی صورتحال پر ایک اہم چار فریقی اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔ اس اجلاس میں علاقائی امن، سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا یہ دورہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جہاں مختلف ممالک مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔

اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال ایڈیشنل فارن سیکرٹری نے کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک ممالک کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور موجودہ عالمی و علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں مختلف ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی آمد کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ 29اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مصری وزیر خارجہ وزیراعظم ے بھی ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعاون، اقتصادی روابط اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

حکام کے مطابق اس نوعیت کے دورے نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ خطے میں جاری صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری یہ سفارتی سرگرمیاں اس بات کا اشارہ ہیں کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران نے اسرائیل کی چیخیں نکال دیں، میزائلوں کا بوچھاڑ، بین گوریان ائیرپورٹ کو نشانہ بنا دیا، حیفہ میں دفاعی نظام کو اڑا دیا،ریڈار تباہ

متعلقہ خبریں