تہران ( اے بی این نیوز ) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے عمان کے قریب ایک امریکی جہاز کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی سلالہ بندرگاہ کے قریب کی گئی، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی کارروائیاں شہری آبادی کے خلاف نہیں بلکہ دشمن کے عسکری اہداف کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران مخصوص فوجی تنصیبات اور اثاثے ہی نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کی جانب سے اس دعوے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ عمان کے قریب پیش آنے والے اس مبینہ واقعے کے حوالے سے بھی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں روشنیاں بند ،جا نئے کیوں















