لندن ( اے بی این نیوز ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی کے حوالے سے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔ توانائی کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مطابق جغرافیائی سیاسی حالات کے باعث مارکیٹ میں بے یقینی بڑھ گئی ہے، جس نے قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6.56 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 114 ڈالر 57 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی معیار کے خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی تقریباً 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 101 ڈالر 18 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔
مزید پڑھیں :بڑی خبر،اسرائیلی آرمی چیف نے ہتھیار ڈال دیئے،فوجیوں کی کمی کا واویلا،سرخ جھنڈے اٹھاکروارننگ دیدی















