اہم خبریں

عمان کیخلاف بڑی کارروائی، بندرگاہ بند، آپریشنل سرگرمیاں معطل

مسقط(اے بی این نیوز) عمان میں ڈرون حملے کے بعد ایک اہم بندرگاہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے علاقائی اور عالمی شپنگ سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

عمانی حکام کے مطابق حملے کے بعد ڈنمارک کی ایک بڑی شپنگ کمپنی نے اپنی آپریشنل سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بندرگاہ کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک کارکن زخمی ہوا جبکہ بندرگاہ کو معمولی نقصان پہنچا ہے، تاہم صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران کے بعد امریکہ کا اگلا ہدف کونسا ملک ہو گا،ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا ،جا نئے

متعلقہ خبریں