اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ کافی دنوں سے پریشان تھے وہ اب آج انشاءاللہ بہتری محسوس کریں گے اور جو رابطہ ٹوٹ گیا تھا، وہ بھی اب جڑ سکے گا۔ آج کا دن ایک اہم اور اچھا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی بھی معاملے میں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انشاءاللہ جو ہوگا وہ اب اچھا ہی ہوگا اور آپ کو مشکلات سے نکالنے میں بحکم اللہ مددگار ثابت ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اس مسئلے سے دور رہیں جو وبال جان بنا ہوا ہے۔ آپ اگر ضرورت سے زیادہ اس میں آئیں گے تو بلاوجہ پریشان رہیں گے۔ صرف اپنے کام پر توجہ دیں ابھی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کی وجہ سے پریشان تھے۔ ان کو آنے والے دنوں کے بارے میں خوشخبری ملے گی اور جس کام میں رکاوٹ آ رہی تھی وہ اب دور ہو سکے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جلد بازی سے کام نہ لیں۔ جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ مل کر ہی رہے گا اور بڑی امید ہے اللہ پاک سے آنے والے دن ہمارے بہترین ثابت ہونے والے ہیں فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج وہ معاملہ حل ہو سکے گا جو کافی دنوں سے درد سر بنا ہوا تھا اور آپ کو کوئی کام کرنے نہیں دے رہا آج آپ کو اپنی مالی پوزیشن میں بہتری کی خبر مل سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنوں کے درمیان اختلافات کابے حد امکان ہے غصہ قابو میں رکھیں اور اس جھگڑے سے بچ کر چلیں۔ اس وقت صرف توجہ اپنے روزگار کی طرف ہونی چاہیے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب حالات ویسے نہیں جو آپ مرضی کرتے رہیں، حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے اور اس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے جو لوگ سیدھا سیدھا چلیں گے وہی محفوظ ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب وقت کی قدر کرنا ہوگی جو مواقع انشاءاللہ اب ملیں گے وہ زندگی کو بدل کر رکھ سکتے ہیں، اگر آپ چاہہیں تو موبائل اور دل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ کے حکم سے بڑی امید ہے کہ آپ کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا اور جس بھی پریشانی کا سامنا اپنوں کی وجہ سے ہے وہ بھی ختم ہوگی۔ مستقبل کے حوالے سے شاندار خبر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی جو بھی کوشش جا رہی ہے وہ انشاءاللہ کامیاب ہوگی اور ایک اہم کام جس کا تعلق روزگار اور خوشحالی سے ہوگا۔ وہ غیر متوقع طریقے سے ہوجائے گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزگار میں فی الحال تبدیلی کا نہ سوچیں اللہ نے چاہا تو اسی جگہ اسباب بن جائیں گے اور جو لوگ سالوں سے پریشان ہیں، ان کو اب انعام کے ساتھ بہتری ملے گی۔

متعلقہ خبریں