اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے دو اہم محاذوں پر کردار ادا کر رہا ہے اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے کیلئے ثالثی کی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ بھی مکمل خلوص کے ساتھ رابطے کیے گئے ہیں تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کوششیں کسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ اللہ کی رضا کیلئے کی جا رہی ہیں اور پوری نیت کے ساتھ امن کے قیام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کے مطابق سید عاصم منیر بھی ان امن کوششوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف سطح پر رابطے جاری ہیں۔وزیراعظمنے پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانےکااعلان کر دیا
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کی کامیابی کیلئے دعا کریں تاکہ خطے میں استحکام اور امن ممکن ہو سکے۔دوسری جانب وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت معاشی استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکے۔
مزید پڑھیں :آبنائےہرمزکی بندش ، ایشیائی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی شدیدقلت















