اسلام آباد(اے بی این نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ایشیائی ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے بعد دنیا بھر کی حکومتیں صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات میں مصروف ہیں۔رپورٹس کے مطابق کئی ممالک میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ حکومتیں بحران کے اثرات کم کرنے کیلئے مختلف پالیسی فیصلے کر رہی ہیں۔
فلپائن کے صدر نے ملک میں قومی توانائی سے متعلق ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سری لنکا میں گاڑیوں کیلئے ایندھن حاصل کرنے کے مخصوص دن مقرر کیے گئے ہیں تاکہ محدود وسائل کو بہتر انداز میں تقسیم کیا جا سکے۔انڈونیشیا کے صدر نے ایندھن کی بچت کیلئے گھروں سے کام کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جبکہ جنوبی کوریا، چین، کروشیا اور ہنگری نے تیل کی قیمتوں پر حد مقرر کر دی ہے تاکہ عوام پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
دوسری جانب بھارت اور تھائی لینڈ میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور ایندھن کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔اس کے برعکس پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی صورتحال قابو میں ہے اور ملک بھر میں سپلائی کو برقرار رکھنے کیلئے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بڑی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
مزید پڑھیں :ایران میں امریکہ نے چھ سو سکولوں دو سو نوے ہسپتالوں سمیت ہزاروں عمارتوں کو نشانہ بنایا،جا نئے تفصیلی رپورٹ















