اہم خبریں

ایران میں امریکہ نے چھ سو سکولوں دو سو نوے ہسپتالوں سمیت ہزاروں عمارتوں کو نشانہ بنایا،جا نئے تفصیلی رپورٹ

تہران(اے بی این نیوز ) ایران میں مختلف حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں رہائشی، تجارتی اور اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایران کی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 92 ہزار 662 عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 71 ہزار 356 رہائشی اور 20 ہزار 399 کمرشل عمارتیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان واقعات کے دوران 600 اسکول اور 290 طبی مراکز بھی نشانہ بنے، جس سے تعلیمی اور صحت کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ہلال احمر کے مطابق اس کے 17 دفاتر اور 46 ایمبولینسز بھی تباہ ہو گئیں، جس سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کام مزید مشکل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں :امریکہ کا ایران کے حوالے سے نیا دعویٰ سامنے آگیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں