واشنگٹن(اے بی این نیوز ) امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر کا ایک بڑا حصہ حالیہ کارروائیوں میں متاثر ہوا ہے۔خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر کا تقریباً ایک تہائی حصہ امریکی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہوا، جبکہ مجموعی طور پر دو تہائی ذخائر کو نقصان پہنچنے کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے باعث ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر اثر پڑا ہے، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث دفاعی اور انٹیلی جنس رپورٹس پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مختلف ممالک اس پیش رفت کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :آج وزیراعظم کا قوم سے اہم خطاب،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے















