تہران(اے بی این نیوز) ایران کے مختلف شہروں میں مبینہ بمباری کے نتیجے میں متعدد شہریوں کی ہلاکت اور بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خبرایجنسی رپورٹس کے مطابق تہران، اصفہان، قم اور ارومی سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کم از کم 44 شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹا کر افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ عالمی سطح پر بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ،عمران خان کا پیغام آگیا،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ















