راولپنڈی(اے بی این نیوز) پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کے علاقہ میں شادی کے دوران دلہن کی فائرنگ کرتے ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں دلہن کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ گوہڑہ کے علاقے میں پیش آیا ہے، موقعہ پر موجودہ لڑکی کے ہمراہ لڑکا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے فائرنگ کرنے کی اطلاع پر پولیس گوہڑہ پہنچی تو موقع پر موجود لڑکا لڑکی بھاگ نکلے، پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا،گرفتار لڑکی سے 30 بور کا پستول برآمد کرلیا گیا ہے،لڑکی کے ساتھ موجود لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،موقع سے فرار لڑکے کا نام شہریار علی معلوم ہوا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونا کی قیمت میں پھر بڑی کمی















