اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آزاد کشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی تبدیلی، امجد لطیف عباسی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں انتظامی سطح پر بڑی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ چیئرمین محکمانہ کمیٹی برائے تقرر و ترقیابی کی منظوری کے بعد امجد لطیف عباسی کو سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ گریڈ 21 کا ہے اور اس سے قبل سیکرٹری کی اسامی چوہدری بشارت حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔
امجد لطیف عباسی اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری گریڈ 20 کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں تعلیمی قابلیت، تجربہ، سینیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے۔ محکمانہ کمیٹی نے باضابطہ طور پر ان کی ترقیابی اور تعیناتی کی منظوری جاری کر دی ہے، اور یہ تقرری 5 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
مزید پڑھیں :ایران ،امریکہ جنگ،روس نے خاموشی توڑ دی،جا نئے کیا اور کتنا سخت کہا















