اہم خبریں

ایران ،امریکہ جنگ،روس نے خاموشی توڑ دی،جا نئے کیا اور کتنا سخت کہا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں تاجر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ ممکنہ تنازعہ عالمی سطح پر کورونا وبا جتنے سنگین اثرات پیدا کر سکتا ہے۔ پیوٹن نے واضح کیا کہ اس جنگ کے نتائج کی پیشگوئی مشکل ہے اور اس سے نہ صرف انسانی جانوں کو خطرہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی لاجسٹکس، پیداوار اور سپلائی چینز شدید متاثر ہوں گے، جس سے عالمی معیشت پر بھاری دباؤ پڑ سکتا ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران جنگ کے اثرات ہائیڈروکاربن، دھات، کھاد اور دیگر اہم صنعتوں پر نمایاں ہوں گے، اور روس کو اس بحران سے نمٹنے کے لیے مضبوط اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطی میں تنازع میں شامل تمام فریق اس کے مکمل اثرات کا اندازہ نہیں لگا سکتے، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ اور تجارت شدید نقصان اٹھا سکتی ہے۔

اگر ایران جنگ شدت اختیار کر جائے تو عالمی توانائی کی قیمتیں بلند ہوں گی، سپلائی چین متاثر ہوگی اور غذائی بحران کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں، جس سے دنیا بھر میں اقتصادی عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران معاملہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات ،تجویز خطرناک ہے،امریکی صدر

متعلقہ خبریں