تہران ( اے بی این نیوز )ایرانی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ہے، تاہم ایران کا موقف ہے کہ یہ تجاویز یکطرفہ اور غیر منصفانہ ہیں اور صرف امریکا اور اسرائیل کے مفاد میں تیار کی گئی ہیں۔
ایرانی عہدیداروں کے مطابق پاکستان کو بتایا گیا کہ امریکی تجاویز میں مذاکرات کے لیے ضروری تقاضوں کی کمی ہے اور ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا۔ ایران نے 15 رکنی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے اور اب امریکی ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات کے لیے راستہ نکالا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :امریکہ،ایران مذاکرات،ٹرمپ نے بڑا انکشاف کر دیا،جا نئے کیا















