واشنگٹن (اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس میں ایران کے خلاف اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے اور ایرانی نیوی اور فضائیہ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک پر حملے کر رہا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی بحریہ ڈوب چکی ہے اور امریکی افواج نے ایران کے ریڈار سسٹمز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حملہ نہ کیا جاتا تو ایران صرف چار ہفتے میں جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔ صدر نے نیٹو ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے حوالے سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی، اور امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھل جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف اقدامات وہ 47 سال پہلے ہی کر لیتے اور ایرانی بہت اچھے مذاکرات کار ہیں، لیکن مستقبل میں ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ابھی واضح نہیں۔
مزید پڑھیں :امریکی فوجی بحری بیڑے ابراہام لنکن پر حادثہ ،جا نئے تفصیلات















