کراچی (اے بی این نیوز ) سونے کی قیمت میں دو روزہ تیزی کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں فی تولہ سونا 31 ہزار 500 روپے بڑھ گیا تھا، تاہم آج 11 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے تک آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 430 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ اب 4 لاکھ 1 ہزار 549 روپے پر بند ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 110 ڈالر بڑھ کر 4455 ڈالر ہو گئی ہے۔ پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ بھی 340 روپے کم ہو کر 7484 روپے ہو گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید رد و بدل ممکن ہے۔
مزید پڑھیں :عا لیہ حمزہ کو گرفتار کر لیا گیا















