اہم خبریں

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں مزید اضافہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اسلام آباد میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان کے لیے آئل فیسلیٹی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے اور گزشتہ 8 ماہ کے دوران یہ سہولت بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2025 سے فروری 2026 کے عرصے میں پاکستان کو مجموعی طور پر 80 کروڑ ڈالر کی آئل فیسلیٹی فراہم کی گئی، جبکہ صرف فروری میں مزید 10 کروڑ ڈالر کی سہولت دی گئی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ہر ماہ پاکستان کو تقریباً 10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسلیٹی فراہم کر رہا ہے، جو توانائی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک تیل کی سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جسے معیشت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری ہو نے کا امکان

متعلقہ خبریں