اہم خبریں

شاہین کیمسٹ ‘ ڈی واٹسن‘ جی این ،الفتاح ،شمس اور عیسیٰ جی سٹورز کیخلاف کریک ڈائون

اسلام آباد (احسان بخاری) وفاقی دارالحکومت میں کسٹم کا مختلف سیکٹرز میں امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے ‘ نان ڈیوٹی پیڈ سامان فروخت کرنے والے پانچ بڑے سپر سٹورز کے خلاف کریک ڈائون‘ لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی ڈرنکس‘ چاکلیٹ پرفیوم سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ مذکورہ بالا سٹوروں پر کاسمیٹکس سمیت دیگر سامان کے حوالے سے کسٹم نے نوٹس لے لیتے ہوئے امپورٹ کا کاغذات طلب کرلئے۔ کلکٹر کسٹم اسلام آباد رضوان صلابت کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر مدثر عزیز‘ فریاد اﷲ خان نے ضلع بھر کی کسٹم کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جن میں انفورسمنٹ انسپکٹر نجم عباس‘ فیصل‘ وقار ‘ فیضان‘ انسپکٹر سارہ نادیہ‘انسپکٹر کاشف‘ سلمان ‘ فصیح اﷲ‘ خالد صمد‘ علی آفتاب عباسی سمیت 14ٹیموں نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس‘ ایف الیون میں واقع شاہین کیمسٹ‘ ڈی واٹسن کیمسٹ‘ جی این سٹور‘ الفتاح سٹور ‘ شمس سٹور ‘ عیسیٰ جی سٹور میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کے غیر ملکی چاکلیٹ‘ پرفیوز‘ پاستہ سمیت دیگر سامان چیک کیا جس پر مذکورہ سٹور مالکان جن میں ڈی واٹسن کے ظفر بختاوری سمیت دیگر کی دوڑیں لگ گئیں انہوں نے کسٹم کے خلاف احتجاج کیا کہ یہ سامان مضر صحت یا ایکسپائر ڈیٹ ہیں ہے لیکن کسٹم حکام نے تمام سٹور کا سامان جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے قبضہ میں لے لیا مذکورہ سٹورز مالکان کوئی ثبوت نہ فراہم کرسکے کسٹم ٹیموں نے سامان قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے یاد رہے کہ کسٹم نے امپورٹ پالیسی ایس آر او 237 خلاف ورزی کرنے پر چھاپے مارے ہیں امپورٹ پالیسی کے تحت مذکورہ بالا یا ملک میں فروخت کر نے کے لئے فوڈ آئٹم پر اردو میں حلال لکھا ہونا ضروری ہے لیکن ان پر اردو میں حلال نہیں لکھا ہوا تھا جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کی موجیں، چھٹیوں اور ورک فرام ہوم کا اعلان،جا نئے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں