اہم خبریں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،ہزاروں پروازیں منسوخ، اہم فضائی روٹس عارضی طور پر بند

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے اور مختلف بین الاقوامی ایئرلائنز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی پروازیں منسوخ یا روٹ تبدیل کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کئی اہم فضائی روٹس عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔تقریباً 20 بڑی ایئرلائنز نے اپنے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے فلائٹس روک دی ہیں۔ دبئی، دوحہ اور ابوظہبی کے فضائی آپریشنز بھی محدود کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایجیئن ایئرلائنز نے تل ابیب، بیروت اور عمان کے لیے پروازیں 22 اپریل تک معطل کر دی ہیں، جبکہ اربیل اور بغداد کے لیے سروس 24 مئی تک بند رہے گی۔ایئر بالٹک کی تل ابیب پروازیں 5 اپریل تک اور دبئی پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رہیں گی۔ ایئر کینیڈا نے تل ابیب کے لیے پروازیں 2 مئی اور دبئی کے لیے 28 مارچ تک منسوخ کر دی ہیں۔

اسی طرح ایئر یوروپا، کے ایل ایم، کیتھے پیسفک، ڈیلٹا ایئرلائنز اور برٹش ایئرویز سمیت کئی دیگر عالمی ایئرلائنز نے بھی مختلف روٹس پر پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں یا محدود کر دی ہیں۔لوفتھانسا گروپ نے بھی متعدد مشرق وسطیٰ روٹس پر پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ فن ایئر، ملائیشیا ایئرلائنز، ناروے ایئر اور پیگاسس ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازوں کے شیڈول متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب کچھ ایئرلائنز جیسے امارات ایئرلائن اور اتحاد ایئرویز محدود شیڈول کے ساتھ اپنے فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم مجموعی طور پر خطے میں فضائی سفر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں :مسابقتی مارکیٹ آپریشنز پر نیپرا کا فیصلہ ،وزیر توانائی اہم سنگ میل قرار دے دیا

متعلقہ خبریں